hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 36835

.

كنز العمال

36835
Kanz al-Ummal
36825- عن علي قال: بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم سرية فأسروا رجلا من بني سليم يقال له: الأصيد بن سلمة، فلما رآه رسول الله صلى الله عليه وسلم رق له وعرض عليه الإسلام فأسلم، وكان له أب شيخ كبير فبلغه ذلك فكتب إليه: من راكب نحو المدينة سالما. ... حتى يبلغ ما أقول الأصيدا أتركت دين أبيك والشم العلى. ... أودوا وبايعت الغداة محمدا في أبيات، فاستأذن النبي صلى الله عليه وسلم في جوابه فأذن له فكتب إليه: إن الذي سمك السماء بقدرة. ... حتى علا في ملكه وتوحدا بعث الذي ما مثله فيما مضى. ... يدعو لرحمته النبي محمدا في أبيات، فلما قرأ كتاب ولده أقبل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فأسلم. "أبو موسى في الدلائل وأبو المنجا بن الليثي في مشيخته، وفيه عبيد الله ابن الوليد الوصافي ضعيف".أصيرم بن عبد الأشهل رضي الله عنه
٣٦٨٢٥۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک سریہ روانہ کیا سریہ کے شرکاء نے بنی سلیم کا ایک آدمی پکڑ لیا اسے اصید بن سلمہ کہا جاتا تھا جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے دیکھا تو آپ کا دل پسیج گیا اور اسے اسلام کی دعوت دی اس نے اسلام قبول کرلیا اس شخص کا باپ بہت بوڑھا شخص تھا اس نے یہ اشعار لکھ بھیجے :
من رکاب نحو المدینۃ سالمنا حتی یبلغ ما اقولا الا صیدا
کون سوار ہے جو مدینہ صحیح وسالم پہنچے اور میری بات اصید تک پہنچا دے۔
ترکت دین ابیک والشیم العلی اودو ابو بایعت الغداۃ محمدا
کیا تو نے اپنے باپ دادا کا دین اور بلند پایا عادات کو ترک کردیا ہے مجھے لے جاؤ تاکہ صبح کو میں محمد کے ہاتھ پر بیعت کرلوں
ان اشعار کا جواب دینے کے لیے اصید (رض) نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت طلب کی آپ نے انھیں اجازت دی اور یہ اشعار لکھ بھیجے۔
ان الذی سمک السماء بقدۃ حتی علافی ملکہ ونوحدا
بلاشبہ ذات جس نے اپنی قدرت سے آسمان کو بلند عطا کی حتی کہ وہ اپنی بادشاہت میں بلند وبالا ہے اور اکیلا ہے۔
بعث الذی ما مثلہ فیما مضی یدعو لرحمتہ النبی محمداً
اس نے ایسا نبی مبعوث کیا ہے جس کی مثال اس سے قبل نہیں ملتی وہ اسے اپنی رحمت سے نبی محمد کے نام سے بلاتا ہے۔
جب باہ نے بیٹے کے یہ اشعار پڑھے فوراً نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے چل پڑا اور بچپنے ہی سے اسلام قبول کرلیا۔ (رواہ ابو موسیٰ فی الدلائل وابو النجار بن اللیثی فی مشبخۃ وفیہ عبید اللہ بن الویعد الوصافی ضعیف)