hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37036

.

كنز العمال

37036
Kanz al-Ummal
37026- عن الشعبي قال: دخل خباب بن الأرت على عمر بن الخطاب فأجلسه على متكئه فقال: ما على الأرض أحد أحق بهذا المجلس من هذا إلا رجل واحد، قال له خباب: من هو يا أمير المؤمنين؟ قال: بلال، قال: فقال له خباب: يا أمير المؤمنين! ما هو بأحق مني، إن بلالا كان له في المشركين من يمنعه الله به ولم يكن لي أحد يمنعني، فلقد رأيتني يوما أخذوني وأوقدوا لي نارا ثم سلقوني فيها ثم وضع رجل رجله على صدري، فما اتقيت الأرض أو قال: برد الأرض إلا بظهري، ثم كشف عن ظهره فإذا هو قد برص."ابن سعد".
٣٧٠٢٦۔۔۔ شعبی سے مروی ہے کہ حضرت خباب بن ارت (رض) حضرت عمر (رض) کے پاس حاضر ہوئے انھوں نے حباب (رض) کو اپنی نشست گاہ پر بٹھایا اور فرمایا : روئے زمین پر کوئی شخص اس مجلس کا ان سے زیادہ مستحق نہیں سوائے ایک شخص کے خباب (رض) نے کہا : امیرالمومنین ! بھلا وہ شخص کون ہے ؟ فرمایا : وہ ” بلال “ ہیں خباب (رض) نے کہا : امیرالمومنین ! وہ مجھ سے زیادہ مستحق نہیں ہیں چونکہ بلال کے لیے مشرکین میں ایسا آدمی تھا جس کے ذریعے سے اللہ ان کی حفاظت کرتا ہے کہ میرا کوئی نہیں تھا جو میری حفاظت کرتا چنانچہ ایک دن چشم فلک نے دیکھا کہ لوگوں نے مجھے پکڑلیا اور پھر آگ سلگائی لوگوں نے مجھے آگ میں دھکیل دیا حتیٰ کہ ایک شخص نے میرے سینے پر پاؤں رکھ دیا میں زمین کی ٹھنڈک کے سوا اپنی پیٹھ کو کسی چیز سے نہ بچا سکا پھر خباب (رض) نے اپنی بیٹھ سے کپڑا ہٹایا کیا دیکھتے ہیں کہ پیٹھ برص کے نشانات کی طرح سخت متاثر ہے۔ (رواہ ابن سعد)