hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37046

.

كنز العمال

37046
Kanz al-Ummal
37036- عن خزيمة بن ثابت أن أعرابيا باع من النبي صلى الله عليه وسلم فرسا أنثى ثم ذهب فزاد على النبي صلى الله عليه وسلم ثم جحد أن يكون باعها فمر بهما خزيمة بن ثابت فسمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: قد ابتعتها منك، فشهد على ذلك، فلما ذهب الأعرابي قال له النبي صلى الله عليه وسلم: أحضرتنا؟ قال: لا، ولكن لما سمعتك تقول: قد باعك، علمت أنه حق، لا تقول إلا حقا؛ قال: فشهادتك شهادة رجلين. "عب".
٣٧٠٣٦۔۔۔ حضرت خزیمہ بن ثابت (رض) سے مروی ہے ایک بدو نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گھوڑی بیچی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے طے شدہ قیمت سے زیادہ کا مطالبہ کرنے لگا پھر انکار کردیا کہ میں نے آپ کو گھوڑی بیچی ہی نہیں۔ اسی اثناء میں حضرت خزیمہ (رض) ان کے پاس سے گزرے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا کہ یہ گھوڑی میں نے تم سے خریدلی ہے خزیمہ (رض) نے اس پر گواہی دی (کہ جی ہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑی خریدی ہے) بدوجب چلا گیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خزیمہ (رض) سے پوچھا : خریدنے کے وقت تم ہمارے پاس موجود تھے ؟ عرض کیا : نہیں لیکن میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ اس نے گھوڑی آپ کو بیچ دی ہے مجھے یقین ہوگیا کہ آپ حق پر ہیں چونکہ آپ حق کے سوا کچھ نہیں کہتے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم ایک کی گواہی دو آدمیوں کی گواہی کے برابر ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)