hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37312

.

كنز العمال

37312
Kanz al-Ummal
37302- عن أبي جعفر محمد بن علي أن العباس جاء إلى عمر فقال له، إن النبي صلى الله عليه وسلم أقطعني البحرين، قال: من يعلم ذلك؟ قال: المغيرة بن شعبة، فجاء به فشهد له، قال فلم يمض له عمر ذاك كأنه لم يقبل شهادته، فأغلظ العباس لعمر. فقال عمر: يا عبد الله! خذ بيد أبيك، وقال عمر: والله يا أبا الفضل لأنا بإسلامك كنت أسر مني بإسلام الخطاب لو أسلم لمرضاة رسول الله صلى الله عليه وسلم."ابن سعد وابن راهويه".
٣٧٣٠١۔۔۔ ابوجعفر محمد بن علی کو روایت ہے کہ حضرت عباس (رض) حضرت عمر (رض) کے پاس آئے اور کہا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بحرین میں جائیداد دی ہے عمر (رض) نے کہا : تمہارے اس دعوی کی سچائی کا کسے علم ہے عباس (رض) نے جواب دیا : مغیرہ بن شعبہ کو اس کا علم ہے۔ عباس (رض) مغیرہ (رض) کو لے آئے اور انھوں نے ان کے حق میں گواہی دی عمر (رض) نے اس جائیداد کے صدور کا نفاذ نہ کیا ہ گویا عمر (رض) نے مغیرہ (رض) کی گواہی قبول نہ کی عباس (رض) حضرت عمر (رض) پر غصہ ہوگئے عمر (رض) نے فرمایا : اے عبداللہ ! اپنے والد کا ہاتھ پکڑلو، اے ابوالفضل تمہارے اسلام پر جتنی مجھے خوشی ہوئی ہے بخدا ! اگر میرا باپ خطاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رضا کے لیے اسلام قبول کرتا اتنی خوشی اس پر نہ ہوتی۔ (رواہ ابن سعد وابن راھویہ)