hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37316

.

كنز العمال

37316
Kanz al-Ummal
37306- عن عامر الشعبي أن العباس تحفى1 عمر في بعض الأمر فقال له: يا أمير المؤمنين! أرأيت لو جاءك عم موسى مسلما ما كنت صانعا به؟ قال: كنت والله محسنا إليه، قال: فأنا عم محمد النبي! قال: وما رأيك يا أبا الفضل؟ فوالله لأبوك أحب إلي من أبي! قال: الله الله! لأني كنت أعلم أنه أحب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم من أبي فإني أوثر حب رسول الله صلى الله عليه وسلم على حبي."ابن سعد".
٣٧٣٠٥۔۔۔ عامر شعبی کی روایت ہے کہ حضرت عباس (رض) حضرت عمر (رض) کی بہت عزت کرتے تھے عباس (رض) نے کہا اے امیر المومنین ! مجھے بتائیں اگر آپ کے پاس موسیٰ (علیہ السلام) کا چچا اسلام قبول کرکے آجائے آپ اس کے ساتھ کیا کریں گے ؟ عمر (رض) نے جواب دیا : اللہ کی قسم میں اس کے ساتھ احسان و بھلائی کروں گا۔ عباس (رض) نے کہا : میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا چچا ہوں۔ عمر (رض) نے کہا : اے ابوالفضل تمہاری کیا رائے ہے ؟ اللہ کی قسم آپ کا باپ مجھے اپنے باپ سے زیادہ محبوب ہے، کہا : اللہ میں جانتا ہوں کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو میرے باپ سے زیادہ محبوب تھا میں اپنے محبوب پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے محبوب کو ترجیح دیتا ہوں۔ (رواہ ابن سعد)