37356- عن علي قال لعمر: أما تذكر حين بعثك رسول الله صلى الله عليه وسلم ساعيا على الصدقة فأتيت العباس تسأله زكاة ماله فمنعك الصدقة وأعلمك أنه قد أعطاكها النبي صلى الله عليه وسلم لسنتين فانطلقت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: إن العباس منعني الصدقة! فقال: إن عم الرجل صنو أبيه. "ابن جرير، كر".
٣٧٣٥٥۔۔۔ حضرت علی (رض) نے حضرت عمر (رض) سے کہا : کیا آپ کو یاد ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو صدقات کی وصولی کے لیے بھیجا تھا اور آپ عباس (رض) کے پاس گئے انھوں نے زکوۃ دینے سے انکار کردیا اور آپ کو بتایا کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دو سالوں کا پیشگی صدقہ دے دیا ہے آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گئے اوعر ض اللہ عنہ نے زکوۃ دینے سے انکار کردیا ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا آدمی کا چچا باپ کی مانند ہوتا ہے۔ (رواہ ابن جریر وابن عساکر)