37357- عن علي قال: لما فتح الله على رسوله صلى الله عليه وسلم مكة صلى بالناس الفجر من صبيحة ذلك فضحك حتى بدت نواجذه، فقالوا: يا رسول الله! ما رأيناك ضحكت مثل هذه الضحكة!ومالي لا أضحك وهذا جبريل يخبرني عن الله أن الله تعالى باهى بي وبعمي العباس وبأخي علي بن أبي طالب سكان الهواء وحملة العرش وأرواح النبيين وملائكة ست سماوات، وباهى بأمتي أهل سماء الدنيا. "كر".
٣٧٣٥٦۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر اللہ تعالیٰ نے مکہ فتح کرلیا تو دوسرے دن آپ نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو آپ ہنس دیئے صحابہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ہم نے آپ کو اس طرح ہنستے نہیں دیکھا۔ آپ نے فرمایا : یہ جبرائیل امین ہیں۔ انھوں نے مجھے خبردی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے چچا عباس اور میرے بھائی علی بن ابی طالب پر اہل فضاء حاملین عرش ارواح انبیاء اور چھ آسمانوں کے فرشتوں نے فخر کیا ہے اور میری امت پر اہل دنیا پر فخر کیا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)