hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37457

.

كنز العمال

37457
Kanz al-Ummal
37447- عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: خرجت مع عمر بن الخطاب إلى مكة فاستقبلنا أمير مكة نافع بن الحرث فقال: من استخلفت على أهل مكة؟ قال: عبد الرحمن بن أبزى، قال: عمدت إلى رجل من الموالي فاستخلفته على من بها من قريش وأصحاب محمد صلى الله عليه وسلم! قال: نعم، وجدته أقرأهم لكتاب الله. ومكة أرض محتضرة فأحببت أن يسمعوا كتاب الله من رجل حسن القراءة،قال: نعم ما رأيت إن عبد الرحمن بن أبزى ممن يرفعه الله بالقرآن. "ع".
٣٧٤٤٦۔۔۔ عبدالرحمن بن ابی لیلی کی روایت ہے کہ میں حضرت عمر (رض) کے ساتھ مکہ کی طرف روانہ ہوا مکہ پہنچنے پر مکہ کے امیر نافع بن حرث نے ہمارا استقبال کیا نافع بن حرث نے کہا : میں اہل مکہ پر کسے نائب مقرر کروں عمر (رض) نے جواب دیا : عبدالرحمن بن ابزی کو نائب مقرر کرو : نافع نے کہا : آپ نے تو آزاد کردہ غلام کو نائب مقرر کردیا ہے جب کہ مکہ میں قریش رہتے ہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب رہتے ہیں فرمایا : جی ہاں میں عبدالرحمن کو قرآن مجید کا سب سے بڑا قاری پایا ہے جب کہ مکہ میں لوگ حاضری دینے کے لیے آتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ لوگ کسی کو بصورت آواز والے قاری سے کتاب اللہ سنیں ۔ کہا جی ہاں : میں عبدالرحمن بن ابزی کو ان لوگوں میں دیکھ رہا ہوں جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کے ذریعے بلندی عطا فرمائی ہے۔ (رواہ ابویعلی)