hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37458

.

كنز العمال

37458
Kanz al-Ummal
37448- "مسند عمر" عن عدي بن حاتم قال: أتيت عمر فقلت: يا أمير المؤمنين! أتعرفني؟ قال: نعم والله! إني لأعرفك، آمنت إذ كفروا، وأقبلت إذ أدبروا، ووفيت إذ غدروا وإن أول صدقة بيضت وجه رسول الله صلى الله عليه وسلم ووجوه أصحابه صدقة طيئ وجئت بها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم. "ش، حم" وابن سعد، "خ، م، ق"
٣٧٤٤٧۔۔۔” عن عمر “ حضرت عدی بن حاتم (رض) کی روایت ہے کہ میں حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کیا : اے امیرالمومنین ! کیا آپ مجھے جانتے ہیں ؟ فرمایا : جی ہاں میں تجھے جانتا ہوں تم نے اس وقت ایمان لایا ہے جس وقت لوگ کفر کررہے تھے اس وقت تم دین اسلام کی طرف متوجہ ہوئے جب لوگ پیٹھ پھیرکرجا رہے تھے تم نے اس وقت وفا کی جب لوگوں نے دھوکادیا۔ سب سے پہلا صدقہ جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ اقدس کو خوش کیا ہے اور صحابہ (رض) کو خوش کیا ہے وہ قبیلہ بنی طے کا صدقہ ہے جو تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لائے تھے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل وابن سعد والبخاری ومسلم والبیھقی)