hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37506

.

كنز العمال

37506
Kanz al-Ummal
37496- "مسند خباب بن الأرت" قال: هاجرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم نبتغي وجه الله فوجب أجرنا على الله، فمنا من مضى لم يأكل من أجره شيئا، منهم مصعب بن عمير، قتل يوم أحد فلم يوجد له شيء يكفن فيه إلا نمرة، كانوا إذا وضعوها على رأسه خرجت رجلاه وإذا وضعوها على رجليه خرج رأسه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اجعلوها مما يلي رأسه واجعلوا على رجليه من الإذخر ومنا من أينعت له ثمرته فهو يهديها. "ش".
٣٧٤٩٥۔۔۔” مسند خباب بن الارت “ حضرت خباب بن ارت (رض) کی روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہجرت کی ہم صرف اضائے الہٰی کے جویاں تھے لہٰذا ہمارا اجر وثواب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے چنانچہ ہم میں سے کچھ ہستیاں ایسی بھی ہیں جو دنیا سے رخصت ہوچکی ہیں ان میں سے ایک ہستی مصعب بن عمیر (رض) کی بھی ہے۔ انھیں احد کے دن قتل کیا گیا ان کے لیے اتنا کپڑا بھی دستیاب نہیں تھا جس میں انھیں کفن دیا جائے صرف چھوٹی سی ایک چادر تھی جس میں انھیں کفن دیا گیا جسے صحابہ (رض) اگر سر کی طرف کھینچتے تو پاؤں ننگے ہوجاتے اگر پاؤں ڈھانپتے سر ننگا ہوجاتا تاہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چادر سے اس کا سرڈھانپ دو اور پاؤں پر اذخر گھاس ڈال دو ۔ ہم میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جس کا پھل پک چکا ہے اور وہ اسے ہدیہ میں ملا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)