37497- "مسند علي" عن محمد بن كعب القرظي قال:حدثني من سمع علي بن أبي طالب يقول: إنا لجلوس مع رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ طلع علينا مصعب بن عمير ما عليه إلا بردة مرقوعة بفرو، فلما رآه رسول الله صلى الله عليه وسلم بكى للذي كان فيه من النعيم والذي هو فيه اليوم."أبو نعيم في الأربعين الصوفية".
٣٧٤٩٦۔۔۔” مسند علی “ محمد بن کعب قرظی کہتے ہیں : مجھے ایک شخص نے حدیث بیان کی ہے اس نے حضرت علی (رض) کو فرماتے سنا ہے کہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے یکایک حضرت مصعب بن عمیر (رض) ہمارے اوپر نمودار ہوئے انھوں نے اپنے اوپر ایک چادر اوڑھ رکھی تھی جسمیں موٹے کپڑے کے پیوند لگے ہوئے تھے جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دیکھا تو ان کی پرانی عیش و عشرت اور آج کی حالت کو دیکھ کر رو پڑے۔ (رواہ ابونعیم فی الاربعین الصوفیۃ