37600 ابن إسحاق حدثني يحيى بن عباد بن الزبير عن أبيه عن صفية بنت عبد المطلب أنها قالت : كنا مع حسان بن ثابت في حصن فارع والنبي صلى الله عليه وسلم بالخندق فإذا بيهودي يطوف بالحصن ، فخفنا أن يدل على عورتنا فقلت لحسان : لو نزلت إلى هذا اليهودي ! فاني أخاف أن يدل على عورتنا ، فقالت : يا بنت عبد المطلب ! لقد علمت ما أنا بصاحب هذا ، قالت : فتحزمت ثم نزلت وأخذت عمودا فقتلته ، ثم قالت لحسان : اخرج عليه فاسلبه ، قال : لا حاجة لي في سلبه (كر).
٣٧٦٠٠۔۔۔ ابن اسحاق ، یحییٰ بن عباد بن زبیروہ اپنے والد سے حضرت صفیہ بنت عبدالمطلب (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں۔ صفیہ (رض) کہتی ہیں : ہم (عورتیں) حسان بن ثابت کے ساتھ فارغ کے قلعہ میں تھیں جبکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خندق میں تھے یکایک ایک یہودی آیا اور قلعہ کے اردگرد چکر کاٹنے لگا ہمیں اندیشہ ہوا کہ یہ ہماری تنہائی کی خبر کافروں کو نہ کردے میں نے حسان سے کہا نیچے جاؤ اور اس یہودی کا کام تمام کردو کہیں یہ ہماری تنہائی کی خبر افشانہ کردے حسان (رض) نے جواب دیا : اے بنت عبدالمطلب ! تم جانتی ہو کہ میں اس قابل نہیں ہوں صفیہ (رض) کہتی ہیں : میں نے ہمت کی ہاتھ میں ایک ستون لیا اور نیچے اترگئی اور اسے قتل کردیا میں نے پھر حسان سے کہا : جاؤ اس کا سازو سامان اتار لاؤ حسان (رض) نے کہا : مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ (رواہ ابن عساکر)