hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37621

.

كنز العمال

37621
Kanz al-Ummal
37611- عن ابن عباس قال: لما ماتت فاطمة أم علي خلع رسول الله صلى الله عليه وسلم قميصه وألبسها إياه واضطجع في قبرها، فلما سوى عليها التراب قال بعضهم: يا رسول الله! رأيناك صنعت شيئا لم تصنعه بأحد؟ قال: إني ألبستها قميصي لتلبس من ثياب الجنة، واضطجعت معها في قبرها لأخفف عنها من ضغطة القبر، إنها كانت أحسن خلق الله صنيعا إلى بعد أبي طالب. "أبو نعيم في المعرفة والديلمي، وسنده حسن".
٣٧٦٠٨۔۔۔ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ جب فاطمہ حضرت علی (رض) کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی قمیص اتار کرا نہیں پہنائی اور پھر ان کی قبر میں لیٹ گئے جب قبر پر مٹی ڈال دی تو بعض صحابہ (رض) نے کہا : یارسول اللہ ! ہم نے آپ کو وہ کچھ کرتے دیکھا ہے جو آپ نے کسی کے ساتھ نہیں کیا ؟ آپ نے فرمایا : میں نے اپنی قمیص اسے پہنائی ہے تاکہ وہ جنت کے کپڑے پہنے اور میں اس کے ساتھ قبر میں لیٹا ہوں تاکہ قبر کی بھینچ میں تحفیف ہو بلاشبہ ابوطالب کے بعد اس عورت نے میرے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا ہے۔ (رواہ ابونعیم فی المعرفۃ والدیلمی ومسندہ حسن)