37645- عن أبي هريرة قال: جلس رسول الله صلى الله عليه وسلم في المسجد وأنا معه فقال: ادعوا لي لكع، فجاء الحسن يشتد حتى أدخل يديه في لحية النبي صلى الله عليه وسلم وجعل النبي صلى الله عليه وسلم يفتح فمه ويدخل فمه في فمه ثم قال: اللهم! إني أحبه فأحبه وأحب من يحبه - ثلاث مرات يقولها. "كر".
٣٧٦٤٢۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں بیٹھ گئے اور میں آپ کے ساتھ تھا۔ آپ نے فرمایا : منے کو میرے پاس بلالاؤ۔ چنانچہ حسن (رض) دوڑتے ہوئے آگے اور آتے ہیب اپنے ہاتھ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی داڑھی مبارک میں داخل کردیئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حسن (رض) کا منہ کھول کر اپنی زبان ان کے منہ میں ڈالنی شروع کردی پھر فرمایا : یا اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت کر اور جو اس سے محبت کرے اس سے بھی محبت کر ۔ آپ نے تین بار فرمایا۔ (رواہ ابن عساکر)