hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37748

.

كنز العمال

37748
Kanz al-Ummal
37738- عن الشعبي قال: جاء علي إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم يسأله عن ابنة أبي جهل وخطبتها إلى عمها الحارث بن هشام. فقال: النبي صلى الله عليه وسلم عن أي بالها تسألني؟ أعن حسبها؟ فقال: لا، ولكن أريد أن أتزوجها، أتكره ذلك؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إنما فاطمة بضعة مني وأنا أكره أن تحزن أو تغضب، فقال علي: فلن آتي شيئا ساءك. "عب".
٣٧٧٣٥۔۔۔ شبعی (رح) کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور آپ سے ابوجہل کی بیٹے کی متعلق پوچھا اور یہ کہ حضرت علی (رض) اس کے چچا حارث بن ہشام کو پیغام نکاح بھیجنا چاہتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کے متعلق کیا پوچھنا چاہتے ہو اس کے حسب ونسب کے متعلق پوچھ رہے ہو ؟ حضرت علی (رض) نے عرض کیا نہیں لیکن میں اس سے شادی کرنا چاہتا ہوں کیا آپ اسے ناپسند کرتے ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ (رض) میرے دل کا ٹکڑا ہے مجھے ناپسند ہے کہ اسے غم گین کیا جائے یا اسے غصہ دلایا جائے حضرت علی (رض) نے عرض کیا : میں اس چیز کا ہرگز ارتکاب نہیں کروں گا جو آپ کو پریشان کرتی ہو۔ (رواہ عدالرزاق)