hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37747

.

كنز العمال

37747
Kanz al-Ummal
37737- عن أم سلمة قالت: دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم فاطمة بعد الفتح فناجاها فبكت ثم حدثها فضحكت فلم أسألها عن شيء حتى توفى رسول الله صلى الله عليه وسلم، سألتها عن بكائها وضحكها فقالت: أخبرني رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه يموت فبكيت، ثم حدثني أني سيدة نساء أهل الجنة بعد مريم بنة عمران فضحكت. "كر".
٣٧٧٣٤۔۔۔ حضرت ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے بعد فاطمہ (رض) کو اپنے پاس بلایا اور اس سے کوئی سرگوشی کی جس سے فاطمہ (رض) روپڑی آپ نے فاطمہ (رض) سے پھر کوئی بات کی جس سے وہ ہنس پڑی میں نے اس کے متعلق فاطمہ (رض) سے کچھ نہ پوچھا تاہم جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دنیا سے رخصت ہوئے میں نے فاطمہ (رض) سے رونے اور ہنسنے کی وجہ دریافت کی وہ بولی : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے خبر کی تھی کہ آپ دنیا سے رخصت ہونے والے ہیں میں روپڑی پھر آپ نے مجھ سے بات کی کہ میں خواتین جنت کی سردار ہوں سوائے مریم (علیہ السلام) نے اس پر میں ہنس پڑی۔ (رواہ ابن عساکر)