hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37815

.

كنز العمال

37815
Kanz al-Ummal
37805- عن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أتي بصفية يوم خيبر وأتي برجلين أحدهما زوجها والآخر أخوها - فذكر الحديث، وبات أبو أيوب ليلة عرس رسول الله صلى الله عليه وسلم يدور حول خباء رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم الوطء قال: من هذا؟ قال: أنا خالد بن زيد، فرجع إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما لك؟ قال: ما نمت الليلة مخافة هذه الجارية عليك، فأمره رسول الله صلى الله عليه وسلم فرجع. "كر".
٣٧٨٠٢۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ خیبر کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صفیہ (رض) لائی گئیں آپ کے سامنے دو شخص بھی لائے گئے ان میں سے ایک صفیہ (رض) کا خاوند تھا اور دوسرا بھائی تھا الخ چنانچہ شب زفاف کو حضرت ابوایوب (رض) نے آپ کے خیمہ کے اردگرد چکرلگاتے ہوئے رات گزاری جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قدموں کی چاپ سنی ، فرمایا : یہ کون ہے ؟ جواب دیا : میں خالد بن زید ہوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس آئے اور فرمایا : یہاں کیسے آنا ہوا ؟ عرض کیا : میں رات بھر سویا نہیں ہوں مجھے خوف تھا کہیں اس عورت کی وجہ سے آپ کو کوئی تکلیف نہ پہنچائے آپ نے ابوایوب (رض) کو واپس چلے جانے کا حکم دیا اور واپس چلے گئے۔ (رواہ ابن عساکر)