hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37868

.

كنز العمال

37868
Kanz al-Ummal
37855- عن علي بن الحسين قال: كتب ملك الروم إلى عبد الملك بن مروان يهدده ويتوعده ويحلف له ليحمل إليه مائة ألف في البر ومائة ألف في البحر أو يؤدي الجزية، فسقط في يده فكتب إلى الحجاج أن اكتب إلى ابن الحنفية فتهدده وتوعده ثم أعلمني ما يرد عليك، ثم كتب الحجاج إلى ابن الحنفية بكتاب شديد يهدده ويتوعده فيه بالقتل، فكتب إليه ابن الحنفية: إن لله تعالى ثلاثمائة وستين لحظة إلى خلقه وأنا أرجو أن ينظر الله إلي نظرة يمنعني بها منك، فبعث الحجاج بكتابه إلى عبد الملك فكتب عبد الملك إلى ملك الروم بنسخته، فقال ملك الروم: خرج هذا منك ولا أنت كتبت به، ما خرج إلا من بيت نبوة."كر".
٣٧٨٥٥۔۔۔ حضرت علی بن الحسین (رح) سے مروی ہے، ارشاد فرمایا : شاہ روم نے عبدالملک بن مروان کو خط لکھا اور اس کو ڈرایا دھمکایا اور قسم کھائی کہ وہ اس پر ایک لاکھ خشکی کی فوج اور ایک لاکھ بحری فوج چڑھا کر لائے گا یا تو جزیہ دے دے۔
خط عبدالملک بن مروان کے ہاتھ میں آیا تو اس نے (خط کے جواب کے لیے ترکیب کی کہ ) حجاج کو خط لکھا کہ تو ابن الحنفیہ کو خط لکھ اور اس میں اس کو ڈرادھمکا پھر مجھے بتا کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔ چنانچہ حجاج نے ابن الحنفیہ کو خط لکھا اور اس میں ان کو سخت ڈرایا دھمکایا اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ حضرت ابن الحنفیہ (رح) نے حجاج کو جواب لکھا :
اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کی طرف تین سو ساٹھ مرتبہ التفات فرماتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اللہ پاک میری طرف ایک مرتبہ التفات فرمائیں گے تو وہ التفات رحمت تجھ کو مجھ سے روک دے گی۔
حجاج نے مذکور، خط عبدالملک بن مروان کو بھجوادیا۔ عبدالملک بن مروان نے اسی جواب کو نقل کرا کر شاہ روم کو بھجوا دیا شاہ روم بولا : یہ خط آیا تو تیری طرف سے ہے لیکن بات کسی اور کی ہے، صرف نبوت کے گھرانے سے ایسی بات نکل سکتی ہے۔ (رواہ ابن عساکر)