37889- عن مسلم بن هرمز قال سمعت معاوية يقول في خطبته: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول: "لا يزال في هذه عصابة يقاتلون على أمر الله، لا يضرهم خذلان من خذلهم ولا عداوة من عاداهم حتى يأتي أمر الله وهم على ذلك، وأنا أرجو أن تكونوا أنتم يا أهل الشام". "كر".
٣٧٨٨٩۔۔۔ مسلم بن ھرمز سے مروی ہے کہ میں حضرت معاویہ (رض) کو اپنے خطبے میں ارشاد فرماتے ہوئے سنا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے :
اس امت میں ایک جماعت اللہ کے امر (دین خلافت) پر قتال کرتی رہے گی ان کو رسوا کرنے والا ان کو کچھ نقصان پہنچا سکے گا اور نہ کسی کی دشمنی ان کو کچھ ضرر پہنچاسکے گی حتی کہ اللہ کا فیصلہ آئے وہ اس وقت تک اسی حال پر قائم رہیں گے۔
پھر حضرت معاویہ (رض) نے فرمایا : اور اے اہل شام ! مجھے امید ہے کہ وہ جماعت تمہاری ہی ہے۔ رواہ ابن عساکر