hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 37952

.

كنز العمال

37952
Kanz al-Ummal
37940- عن عبد الله بن رباح قال قال أبو هريرة: ألا أعلمكم بحديث من حديثكم يا معشر الأنصار؟ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يامعشر الأنصار! قالوا: لبيك يا رسول الله! قال قلتم: أما الرجل فقد أدركته رغبة في قريته ورأفة بعشيرته،" قالوا: قد قلنا ذاك يا رسول الله! قال: "كلا إني عبد الله ورسوله، هاجرت إليكم، المحيا محياكم والممات مماتكم،" فأقبلوا إليه يبكون ويقولون: والله يا رسول الله ما قلنا الذي قلنا إلا الضن بالله ورسوله، قال: "فإن الله ورسوله يصدقانكم ويعذرانكم". "ش".
٣٧٩٤٠۔۔۔ عبداللہ بن رباح سے مروی ہے کہ حضرت ابو ہریرہ (رض) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت ! میں
تمہارے متعلق حدیثوں میں سے ایک حدیث نہ بتاؤں ؟ پھر فرمایا :
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انصار کو فرمایا تھا : اے انصار کی جماعت ! انصار لوگوں نے عرض کیا :
لبیک یا رسول اللہ ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم نے یہ کہا تھا کہ آدمی کو (یعنی رسول کو) اپنی (مکہ کی ) بستی کی چاہت آگئی ہے اور اپنے خاندان کی محبت (طرف داری ) پیدا ہوگئی ہے ؟ انصار نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم سے یہ بات نکلی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہرگز ایسا نہیں ہے، میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ میں تمہارے پاس ہجرت کرکے آیا، اب زندگی تمہارے ساتھ ہے اور موت بھی تمہارے ساتھ ہے۔ یہ سن کر انصار آپ کی طرف بڑھے اور رونے لگے اور بولے : اللہ کی قسم ! اے اللہ کے رسول ! ہم نے جو کہا تھا وہ محض ہماری اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ بدگمانی تھی۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ اور اس کا رسول تمہاری تصدیق کرتے ہیں اور تمہاری معذرت قبول کرتے ہیں۔ (مصنف ابن ابی شیبہ)