37943- عن أنس قال: خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو عاصب، رأسه فتلقته الأنصار بأولادهم وخدمهم فقال: والذي نفس محمد بيده إني لأحبكم! إن الأنصار قد قضوا عليهم وبقي الذي عليكم، فأحسنوا إلى محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. "الديلمي".
٣٧٩٤٣۔ حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے اور آپ نے اپنا سر باندھا ہوا تھا۔ (شاید سر میں درد ہوگا) ۔ باہر آپ سے انصار نے ملاقات کی۔ ان کے ساتھ ان کے بچے اور نوکر بھی تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! میں تم سے محبت کرتا ہوں۔ بیشک انصار نے (نصرت اور شہادت کے ساتھ) اپنا حق ادا کردیا جو ان پر لازم تھا اور (پھر دوسروں سے فرمایا اور ) تم پر باقی رہ گیا ہے۔ پس تم لوگ انصار کے اچھے لوگوں کے ساتھ اچھائی برتنا اور ان کے بروں کے ساتھ درگذر کا معاملہ کرنا (رواہ الدیلمی) ۔