37965- "أيضا" إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يوم بدر: "والذي نفسي بيده! لو أن مولودا ولد في فقه أربعين من أهل الذين يعمل بطاعة الله كلها ويجتنب معاصي الله كلها إلى أن يرد إلى أرذل العمر أو يرد إلى أن لا يعلم بعد علم شيئا لم يبلغ أحدكم هذه الليلة، وقال: إن الملائكة الذين شهدوا بدرا في السماء لفضلا على من تخلف منهم."طب - عن رافع بن خديج".
٣٧٩٦٥۔۔۔ (ایضاً ) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدر کے ارشاد فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اگر کوئی بچہ ایسے چالیس فقیہ لوگوں کے درمیان پیدا ہو جو اللہ کی اطاعت پر عمل کرتے ہوں اور تمام گناہوں سے بچتے ہوں اور پھر وہ بچہ (انہی صفات کے ساتھ جئے اور) اس عمر تک پہنچ جائے جو بڑھاپے کی رذیل ترین (گھٹیا) عمر ہو یا ایسی عمر کو پہنچ جائے جب وہ بھول بسر کر ہرچیز سے انجان بن جائے حالانکہ کبھی وہ (سب کچھ) جانتا تھا تب بھی وہ تم بدریوں میں سے کسی ایک تک اس رات کی فضیلت کو نہیں پہنچ سکتا۔
نیز حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک وہ ملائکہ جو بدر میں حاضر تھے ان کی فضیلت آسمان میں دوسرے فرشتوں سے زیادہ تھی) (الکبیر للطبرانی عن رافع بن خدیج)