37969- عن عبد الله بن أبي أوفى قال: شكى عبد الرحمن ابن عوف خالد بن الوليد إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا خالد! لا تؤذ رجلا من أهل بدر، فلو أنفقت مثل أحد ذهبا لم تدرك عمله! قال: يقعون في فأرد عليهم، فقال: "لا تؤذوا خالدا، فإنه سيف من سيوف الله صبه على الكفار". "كر".
٣٧٩٦٩۔۔۔ حضرت عبداللہ بن ابی اوفی (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے خالد بن ولید (رض) کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شکایت کی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
اے خالد ! کسی بدری صحابی کو اذیت نہ دے۔ اگر تو احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کرلے اس کے عمل کو نہیں پہنچ سکتا۔ حضرت خالد (رض) نے عرض کیا : یہ لوگ میرے متعلق بحث کرتے ہیں تو میں بھی ان کو جواب دے دیتا ہوں۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :
خالد کو ایذاء نہ دو بیشک وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں اور وہ تلوار اللہ نے کفار پر برسادی ہے۔ (رواہ ابن عساکر)
کلام :۔۔۔ مذکورہ روایت محل کلام ہے : (المعلمۃ : ١٤٧) ۔