37988- "مسند رفاعة بن رافع الزرقي" جمع رسول الله صلى الله عليه وسلم قريشا فقال: "هل فيكم من غيركم؟ " قالوا: لا إلا ابن أختنا ومولانا وحليفنا، فقال: "ابن أختكم منكم وحليفكم منكم ومولاكم منكم، إن قريشا أهل صدق وأمانة، فمن بغى لهم العواثر كبه الله على وجهه". "الشافعي، ش، حم والشاشي، طب، ض".
٣٧٩٨٨۔۔۔ (مسند رفاعہ بن رافع الزرقی) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قریش کو جمع کر کے فرمایا : کیا تم میں کوئی اور ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا : کوئی نہیں صرف ہمارے بھانجے، ہمارے آزاد کردہ غلام اور ہمارے حلیف ہیں فرمایا : تمہارے بھانجے تمہی میں شامل ہیں، تمہارے حلیف اور تمہارے آزاد کردہ غلام بھی تم میں شامل ہیں، بیشک قریشی سچے اور امانتدار ہیں جس نے ان کے لیے کوئی مصیبت تلاش کی اللہ تعالیٰ اسے منہ کے بل گرائے گا۔ (الشافعی، ابن ابی شیبہ، مسند احمد، الشاشی، طبرانی فی الکبیر، ضیاء بن مقدس کلام الضعیفہ ١٧١٦)