38008- عن يعلى بن الأشدق عن عبد الله بن جراد عن أبيه قال: بعث النبي صلى الله عليه وسلم سرية فيها الأزد والأشعريون فغنموا وسلموا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "أتتكم الأزد والأشعريون حسنة وجوههم، طيبة أفواههم، لا يغلون ولا يجبنون". "أبو نعيم وقال: هذا وهم، وصوابه: عبد الله بن جراد أنه قال: بعث النبي صلى الله عليه وسلم سرية".
٣٨٠٠٨۔۔۔ یعلی بن اشدق عبداللہ بن جراد سے وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہم روانہ کی جس میں قبیلہ ازد اور اشعری تھے تو یہ لوگ صحیح سلامت اور غنیمت لے کر لوٹے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے پاس، قبیلہ ازد اور اشعری آئے ہیں جن کے چہرے اچھے اور منہ خوشبودار ہیں وہ نہ خیانت کرتے ہیں اور نہ بزدلی سے کام لیتے ہیں۔ (ابونعیم وقال ھذا وھم وصوابہ : عبداللہ بن جراد انہ قال بعث رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سریۃ)