hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38206

.

كنز العمال

38206
Kanz al-Ummal
38194- "أيضا" عن سعيد بن المسيب قال: استأذن رجل عمر بن الخطاب في إتيان بيت المقدس فقال له: اذهب فتجهز فإذا تجهزت فأعلمني، فلما تجهز جاءه فقال له عمر: اجعلها عمرة، قال: ومر به رجلان وهو يعرض إبل الصدقة فقال لهما: من أين جئتما؟ قالا: من بيت المقدس، فعلاهما بالدرة وقال: أحج كحج البيت؟ قال: إنما كنا مجتازين."الأزرقي".
٣٨١٩٤۔۔۔ (نیز) سعید بن المسیب سے روایت ہے فرمایا : ایک شخص نے حضرت عمر بن خطاب (رض) سے بیت المقدس جانے کی اجازت طلب کی، آپ نے اس سے فرمایا : جاؤ تیاری کروجب تیاری مکمل ہوجائے تو مجھے بتانا، چنانچہ سامان تیار کر چکنے کے بعد وہ آپ کے پاس آیا، تو حضرت عمر (رض) نے اس سے فرمایا : اسے عمرہ بنالو ! راوی کا بیا ہے آپ کے پاس سے دو شخص گزرے اور آپ صدقہ کے اونٹ پیش کررہے تھے، آپ ان دونوں سے کہنے لگے : تم دونوں کہاں سے آئے ہو ؟ وہ کہنے لگے : بیت المقدس سے، آپ نے انھیں ہلکا سا درہ مار کر کہا : کیا بیت اللہ کے حج کی طرح یہ حج ہے ؟ وہ کہنے لگے : ہم گزرے تھے۔ (الارزقی)