38195- عن ذي الأصابع قال: قلنا: يا رسول الله! أرأيت إن ابتلينا بالبقاء بعدك أين تأمرنا؟ قال: عليك ببيت المقدس! لعل الله يرزقك ذرية يغدون ويروحون إليه - وفي لفظ: فإنه لعلك أن يتفق لك ذرية يغدون إلى ذلك المسجد ويروحون. "ابن زنجويه، عم وسمويه والبغوي والبارودي وابن شاهين وابن نافع، طب وأبو نعيم كر وابن النجار".
٣٨١٩٥۔۔۔ ذی الاصابع (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں : ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اگر ہم لوگ آپ کے بعد زندگی کی آزمائش میں مبتلا ہوں تو آپ ہمیں کہاں (رہنے ) کا حکم دیتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : بیت المقدس کو نہ چھوڑنا، شاید اللہ تعالیٰ تجھے ایسی اولاد دے جو صبح وشام اس کے پاس آئیں، اور ایک روایت میں ہے : شاید تمہارے لیے ایسی اولاد کا اتفاق ہوجائے جو صبح وشام اس مسجد کی طرف جائیں۔ (ابن ونحویہ، عبداللہ بن حمد فی الزوائد سمویہ والبغوی والباوردی وابن شاھین وابن نافع، طبرانی فی الکبیر، ابونعیم، ابن عساکر وابن النجار)