hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38513

.

كنز العمال

38513
Kanz al-Ummal
38501- "إذا اقترب الزمان كثر لبس الطيالسة، وكثرت التجارة وكثر المال، وعظم رب المال لماله، وكثرت الفاحشة، وكانت وكانت إمارة الصبيان، وكثر النساء، وجار السلطان، وطفف في المكيال والميزان، فيربي الرجل جروا خير من أن يربي ولدا له، ولا يوقر كبير ولا يرحم صغير، ويكثر أولاد الزنا حتى أن الرجل ليغشى المرأة على قارعة الطريق، ويلبسون جلود الضأن على قلوب الذئاب، أمثلهم في ذلك الزمان المداهن." طب، ك وتعقب عن منتصرين بن عمارة بن أبي ذر عن أبيه عن جده".
٣٨٥٠١۔۔۔ جب (قیامت کا) زمانہ قریب ہوگا، تو عجمی لباس کی کثرت ہوجائے گی، مال و تجارت کی بہتات ہوگی، مالدار کی اس کے مال کی وجہ سے عزت کی جائے گی، فحاشی کھلے عام ہوگی، بچوں کی گورنری ہوگی، عورتیں تعداد میں بڑھ جائیں گی۔ بادشاہ ظالم ہوگا ناپ وتول میں کمی کی جائے گی اس وقت آدمی کے لیے اپنی اولاد کے مقابلہ میں کتے کا پلا پالنا بہتر ہوگا بڑے کی عزت ہوگی نہ چھوٹے پر شفقت، حرامزادے بکثرت ہوں گے۔
یہاں تک کہ ایک شخص راستہ کے درمیان میں عورت سے ہم آغوش ہوگا بھیڑ یا دل لوگوں کو بھیڑ کی کھالیں پہنائیں گے، اور اس زمانہ میں اس کی واضح مثال مداہن (دوسروں سے متاثر ہو کر دین کی بات چھپانے والے) لوگ ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر ، حاکم وتعقب عن منتصربن عمارہ بن ابی ذرعن ابیہ عن جدہ)