38502- "إذا ظهر فيكم مثل ما ظهر في بني إسرائيل، إذا كانت الفاحشة في كباركم، والملك في صغاركم، والعلم في رذالكم." حم، ع، هـ- عن أنس، قال: قيل يا رسول الله! متى ندع الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر؟ قال - فذكره، ولفظ ع: "إذا ظهر الادهان في خياركم، والفاحشة في شراركم، وتحول الملك في صغاركم، والفقه في رذالتكم"
٣٨٥٠٢۔۔۔ جب تم لوگوں میں وہ چیزیں ظاہر ہوجائیں جو بنی اسرائیل میں ظاہر ہوئیں، تمہارے بڑوں میں فحاشی پھیل جائے، اور حکومت تمہارے چھوٹوں کے ہتھے چڑھ جائے اور علم تمہارے کمینے لوگوں میں پہنچ جائے۔ (مسند احمد ابویعلی، ابن ماجہ عن انس فرماتے ہیں : کسی نے عرض کیا یارسول اللہ ! ہم کب نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ترک کردیں ؟ تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا، اور ابویعلی کے الفاظ ہیں : جب تمہارے نیک لوگوں میں مداہنت عام ہوجائے، فحاشی تمہارے برے لوگوں میں پھیل جائے اور بادشاہت تمہارے کم سنوں میں اور فقہ تمہارے گھٹیا لوگوں میں منتقل ہوجائے اس وقت۔ )