hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 38680

.

كنز العمال

38680
Kanz al-Ummal
38668- "يكون اختلاف عند موت خليفة، فيخرج رجل من أهل المدينة هاربا إلى مكة فيأتيه ناس من أهل مكة فيخرجونه وهو كاره فيبايعونه بين الركن والمقام ويبعث إليه بعث من الشام فيخسف بهم بالبيداء بين مكة والمدينة، فإذا رأى الناس ذلك أتاه أبدال الشام وعصائب أهل العراق فيبايعوه بين الركن والمقام ثم ينشأ رجل من قريش أخواله كلب، فيبعث إليهم بعثا فيظهرون عليهم وذلك بعث كلب. والخيبة لمن لم يشهد غنيمة كلب! فيقسم المال ويعمل في الناس بسنة نبيهم ويلقي الإسلام بجرانه إلى الأرض، فيلبث سبع سنين ثم يتوفى ويصلي عليه المسلمون." حم، د، ك - عن أم سلمة"
٣٨٦٦٨۔۔۔ خلیفہ کی موت کے وقت لوگوں میں اختلاف ہوگا، تو اہل مدینہ سے ایک شخص بھاگ کر مکہ جائے گا، مکہ والے اس کے پاس آئیں گے اسے باہر نکالیں گے وہ نہ چاہ رہا ہوگا پھر رکن ومقام ابراہیم کے پاس اس کے ہاتھ پر بیعت کریں گے، شام کی ایک جماعت اس کی طرف بھیجی جائے گی تو انھیں مکہ و مدینہ کے درمیان کھلے میدان میں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔
لوگ جب یہ منظر دیکھیں گے تو اس کے پاس شام کے ابدال اور اہل عراق کے سردار آکر رکن ومقام کے درمیان اس کی بیعت کرلیں گے، پھر قریش کا ایک شخص اٹھے گا جس کے ماموں کلب ہوں گے وہ ان کی طرف ایک مہم روانہ کرے گا تو یہ لوگ ان پر غالب آجائیں گے یہ کلب کی مہم ہوگی اس شخص کے لیے خرابی ہے جو کلب کی غنیمت میں حاضر نہ ہوا، پھر مال (غنیمت) تقسیم ہوگا، اور لوگوں میں ان کے نبی کی سنت کے مطابق عمل کرے گا، اور اسلام کو زمین عام کردے گا۔ وہ سات سال رہے گا پھر اس کی وفات ہوگی اور مسلمان اس کا جنازہ پڑھائیں گے۔ (مسند احمد، ابوداؤد، حاکم عن ام سلمۃ)
کلام :۔۔۔ ضعیف ابی داؤد ٩٢١۔ ٩٢٢۔ ٩٢٣۔