hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39231

.

كنز العمال

39231
Kanz al-Ummal
39218- "يجمع الله الأمم في صعيد واحد يوم القيامة، فإذا بدا لله أن يصدع بين خلقه مثل لكل قوم ما كانوا يعبدون فيتبعونهم حتى يقحمونهم النار، ثم يأتينا ربنا عز وجل ونحن على مكان رفيع فيقول: من أنتم؟ فنقول: نحن المسلمون، فيقول ما تنتظرون؟ فنقول: ننتظر ربنا، فيقول وهل تعرفونه إن رأيتموه؟ فيقولون: نعم، فيقول: كيف تعرفونه ولم تروه؟ فنقول: نعم، إنه لا عدل له، فيتجلى لنا ضاحكا فيقول: أبشروا يا معشر الإسلام فإنه ليس منكم أحد إلا جعلت في النار يهوديا أو نصرانيا مكانه." حم - عن أبي موسى"
٣٩٢١٨۔۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ تمام امتوں کو ایک کھلے میدان میں جمع کرے گا اور جب اللہ اپنی مخلوق کی تفریق کرنا چاہے گا تو ہر قوم کے سامنے اس کا معبود لاپیش کرے گا وہ عبادت کیا کرتے تھے چنانچہ وہ ان کے پیچھے ہوجائیں گے یہاں تک کہ وہ انھیں جہنم میں پھینک دیں گے پھر ہمارا رب آئے گا اور ہم ایک بلند جگہ پر ہوں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تم لوگ کون ہو ؟ ہم کہیں گے ہم مسلمان ہیں اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کس کا انتظار ہے ؟ ہم کہیں گے : اپنے رب کا اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا تم اسے دیکھ کر پہچان لوگے ؟ لوگ کہیں گے جی ہاں اللہ تعالیٰ گا : تم نے اسے دیکھائیں تو پہچانوگے کیسے ؟ ہم کہیں گے یہی بات ہے اس کی ٹکر کا کوئی نہیں تو اللہ تعالیٰ مسکراتے ہوئے ظہور فرمائیں گے اور فرمائیں گے خوش ہوجاؤ مسلمانو ! میں نے تمہاری جگہ میں سے ہر ایک کے مقام پر جہنم میں یہودی اور نصرانی کو ڈالا دیا ہے۔ (مسند احمد عن ابی موسیٰ )