hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39568

.

كنز العمال

39568
Kanz al-Ummal
39555- "إذا اجتمع أهل النار في النار ومعهم من شاء الله تعالى من أهل القبلة قال الكفار للمسلمين: ألم تكونوا مسلمين؟ قالوا: بلى، قالوا: فما أغنى عنكم إسلامكم وقد صرتم معنا في النار! قالوا: كانت لنا ذنوب فأخذنا بها، فسمع الله ما قالوا فأمر بمن كانوا في النار من أهل القبلة فاخرجوا، فلما رأى ذلك من بقي من الكفار قالوا: يا ليتنا كنا مسلمين فنخرج كما خرجوا! فذلك قوله تعالى {رُبَمَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ كَانُوا مُسْلِمِينَ} . "ابن أبي عاصم في السنة وابن جرير وابن أبي حاتم، طب وابن مردويه، ك، ق في البعث - عن أبي موسى".
٣٩٥٥٥۔۔۔ جب جہنمی جہنم میں جمع ہوجائیں گے اور ان کے ساتھ جتنا اللہ تعالیٰ چاہے گا قبلہ والے میں ہوں گے تو کفار مسلمانوں سے کہیں گے : کیا تم لوگ مسلمان نہ تھے ؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں تو کافر کہیں گے : پھر تمہیں تمہارے اسلام کا کیا فائدہ ہوا ؟ تم ہمارے ساتھ جہنم میں ہو ؟ وہ کہیں گے ہمارے گناہ تھے جن کی وہ سے ہماری پکڑ ہوئی اللہ تعالیٰ ان کی بات سن لے گا اور قبلہ والوں کو جہنم سے نکالنے کا حکم دے گا چنانچہ انھیں نکال لیا جائے گا جب باقی کفاریہ منظر دیکھیں گے تو کہیں گے ! کاش ہم مسلمان ہوتے تو ہم بھی ایسے نکال لیے جاتے جیسے یہ نکلے ہیں یہی اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے بارابر کافر لوگ امید کریں گے کاش وہ مسلمان ہوتے۔ (ابن ابی عاصم السنۃ وابن جریر وابن ابی حاتم طبرانی فی الکبیروابن مردویہ حکم بیھقی فی البعث عن ابی موسیٰ )