39556- "إن أهل النار الذين لا يريد الله إخراجهم لا يموتون فيها ولا يحيون، وإن أهل النار الذين يريد الله إخراجهم يميتهم فيها إماتة ثم يخرجون ضبائر فيبثون على أنهار الجنة حتى ينبتوا كما تنبت الحبة في حميل السيل، فيسميهم أهل الجنة الجهنميين، فيسألون الله أن يرفع ذلك الاسم عنهم، فيرفعه عنهم." عبد بن حميد - عن أبي سعيد".
٣٩٥٥٦۔۔۔ جن جہنمیوں کو اللہ تعالیٰ نکالنا نہیں چاہے گا وہ اس میں نہ جیں گے اور نہ مریں گے اور جن جہنمیوں کو اللہ تعالیٰ نکالنا چاہے گا انھیں اس میں ایک بار موت دے گا پھر گروہوں میں نکالے جائیں گے اس کے بعد جنت کی نہروں پر پھیلایا جائے گا تو ایسے ان کا گوشت پھولے گا جیسے سیلاب کے بہاؤ پر دانہ اگتا ہے جنتی انھیں جہنمی کہیں گے وہ اللہ تعالیٰ سے سوال کریں گے ان سے یہ نام ختم کردے تو اللہ تعالیٰ اسے مٹادیں گے۔ (عبدبن حمدی عن ابی سعید)