39564- "اختصمت الجنة والنار إلى ربهما فقالت الجنة: يا رب! ما لي لا يدخلني إلا ضعفاء الناس وسقطهم! وقالت النار: ما لي لا يدخلني إلا الجبارون والمتكبرون! فقال للجنة: أنت رحمتي أصيب بك من أشاء، وقال للنار: أنت عذابي أصيب بك من أشاء، ولكل واحدة منكما ملؤها، فأما الجنة فإنه ينشيء لها من يشاء، وأما النار فإنه لا يظلم من خلقه أحد، فيلقى فيها وتقول: "هل من مزيد" حتى يضع قدمه فيها فتمتلئ ويزوي بعضها إلى بعض فتقول: قط قط قط." خ، قط في الصفات - عن أبي هريرة".
٣٩٥٦٤۔۔۔ جنت وجہنم کی رب تعالیٰ کے حضور چپقلش ہوئی جنت نے کہا : رب ! کیا بات ہے کہ میرے پاس لوگوں میں سے کمزور اور پس ماندہ ہی آجائیں گے اور جہنم نے کہا : کیا بات ہے کہ میں ظالموں اور متکبروں کا ٹھکانا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا : تو میری رحمت ہے تیری وجہ سے جیسے چاہتا ہوں رحمت پہنچاتا ہوں اور جہنم سے فرمایا : تو میرا عذاب ہے تیری وجہ سے میں چاہتا ہوں عذاب دیتا ہوں اور تم دونوں میں سے ہر ایک کے لیے بھراؤ ہے رہی جنت تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ ایک مخلوق پیدا فرمادے گا جیسے چاہے گا پیدا فرمادے گا اور رہا جہنم تو اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے کسی پر ظلم پیش کرتا پھر اس میں لوگوں کو ڈالا جائے تو وہ کہے گا : کیا کچھ اور ہے یہاں تک کہ حق تعالیٰ اس میں اپنا قدم رکھیں گے تو سکڑ کرک ہے گا : بس بس بس۔ (بخاری دار قطنی فی الصفات عن ابوہریرہ )