hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39576

.

كنز العمال

39576
Kanz al-Ummal
39563- "لما خلق الله الجنة قال لجبريل: اذهب فانظر إليها، فذهب فنظر إليها ثم جاء فقال: أي رب! وعزتك لا يسمع بها أحد إلا دخلها! ثم حفها بالمكاره ثم قال: يا جبريل! اذهب فانظر إليها، فذهب ثم نظر إليها ثم جاء فقال: أي رب! وعزتك وجلالك لقد خشيت أن لا يدخلها أحد! فلما خلق الله النار قال: يا جبريل! اذهب فانظر إليها، فذهب فنظر إليها فقال: أي رب! وعزتك لا يسمع بها فيدخلها! فحفها بالشهوات ثم قال: يا جبريل! اذهب فانظر إليها، فذهب فنظر إليها فقال: أي رب! وعزتك لقد خشيت أن لا يبقى أحد إلا دخلها." حم، ش، ك - عن أبي هريرة".
٣٩٥٦٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب جنت پیدا کی تو جبرائیل (علیہ السلام) سے فرمایا : جاوا سے دیکھو، وہ گئے اور اسے دیکھنے کے بعد آکر کہنے لگے : میرے رب ! تیری عزت کی قسم ! اس کے بارے جو سنے گا وہ اس میں داخل ہوگا پھر اسے ناپسندیدہ چیزوں سے ڈھانپ دیا پھر جبرائیل سے کہا : اب جا کر دیکھو وہ گئے اور دیکھنے کے بعدآکر کہنے لگے : میرے رب ! تیری عزت و جلال کی قسم ! مجھے خدشہ ہے کہ اس میں کوئی نہیں جائے گا۔
اور جب اللہ تعالیٰ نے جہنم کو پیدا فرمایا : تو جبرائیل سے فرمایا : جاؤ اسے دیکھو وہ گئے اور دیکھ کر کہنے لگے : اے رب !
تیری عزت کی قسم ! جس نے اس کے بارے سنا پھر وہ اس میں داخل ہو (ایسا نہیں ہوسکتا) اللہ تعالیٰ نے اسے شہوت ولذات سے ڈھانپ دیا پھر جبرائیل سے فرمایا : جاؤ اسے دیکھو وہ گئے دیکھنے کے بعد آکر عرض کرنے لگے : میرے رب ! تیری عزت کی قسم ! مجھے ڈر ہے کہ اس سے کوئی بھی نہیں بچے گا ہر ایک اس میں داخل ہوگا۔ (مسند احمد ابن ابی شیبۃ حاکم عن ابوہریرہ )