hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39594

.

كنز العمال

39594
Kanz al-Ummal
39581- "مسند حصين بن يزيد الكلبي" سيف بن عمير عن سعيد بن عبيد بن يعقوب عن أبي ماجد الأسدي عن الحضرمي بن عامر الأسدي قال: سئلت عن أمر طليحة بن خويلد فقال: وقع بنا الخبر مرجع النبي صلى الله عليه وسلم، ثم بلغنا أن مسيلمة قد غلب على اليمامة وأن الأسود قد غلب على اليمن، فلم نلبث إلا قليلا حتى ادعى طليحة النبوة وعسكر بسميراء، واتبعه العوام واستكثف أمره وبعث حبالا ابن أخيه إلى النبي صلى الله عليه وسلم يدعوه إلى الموادعة ويخبره خبره، وقال حبال: إن الذي يأتيه ذو النون، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: لقد سمي ملكا، فقال حبال: أنا ابن خويلد، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "قتلك الله وحرمك الشهادة! " ورده كما جاء، فقتل حبال في الردة. قال سيف: وقال الكلبي: وبلغ رسول الله صلى الله عليه وسلم في بعض ما كان يقول قوله "يأتيني ذو النون، الذي لا يكذب ولا يخون، ولا يكون كما يكون" قال ذكر ملكا عظيم الشأن."كر".
٣٩٥٨١۔۔۔ (مسند حصین بن یزید الکلبی) سیف بن عمروسعید بن عبدبن یعقوب ابوماجد الاسدی ، حضری بن عامر ان سدی ان کے سلسلہ سند میں ہے فرمایا : میں نے طلحہ بن خویلد کے متلوپوچھا تو فرمایا : ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی واپسی کی اطلاع ملی پھر یہ خبر ملی کہ مسیلمہ یمامہ پر غالب آگیا ہے اور ایمن پر اسود غسی کا گلہ ہوگیا ہے تھوڑی ہی عرصہ گزرا تو طلحۃ نے نبوت کا دعویٰ کردیا اور سمیرا میں لشکر تیار کرلیا لوگوں نے اس کی پیروی کی اور اسے مضبوطی مل گئی اس نے اپنے بھتیجے حبال کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بھیجا جو آپ کو صلح کی دعوت اور اس کی اطلاع دینے آیا تھا حبال نے کہا : اس کی پاس ذوالنون (فرشتہ) آتا ہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نے اس کا نام فرشتہ رکھ دیا تو حبال نے کہا : میں خویلد کا بیٹاہوں تو نبی نے فرمایا : اللہ تعالیٰ تجھے ہلاک کرے اور شہادت سے محروم کرے آپ نے اسے ایسے ہی لوٹادیا جیسے وہ آیا تھا چنانچہ خیال ارتداد میں قتل ہوا سیف فرماتے ہیں : کلبی نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی بعض باتیں پہنچیں کہ وہ کہتا ہے : میرے پاس ذوالنون آتا ہے جو نہ جھوٹ بولتا ہے نہ خیانت کرتا ہے اور ایسا نہیں ہوگا جیسا ہوتا رہا کہا اسنے عظیم الشان فرشتے کا ذکر کیا (رواہ ابن عساکر)