hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39595

.

كنز العمال

39595
Kanz al-Ummal
39582- "أيضا" سيف عن بدر بن الخليل عن عثمان بن قطبة عن نفر من بني أسد أتوه أحدهم أن طليحة قد خرج في عهد النبي صلى الله عليه وسلم فنزل بسميراء ودعا الناس إلى أمره، وأرسل إلى النبي صلى الله عليه وسلم يوادعه فأرسل النبي صلى الله عليه وسلم ضرار بن الأزور فقدم على سنان ابن أبي سنان وعلى قضاعة، ثم أتى بني ورقاء من بني الصيداء وفيهم بنت الصيداء وغيرها بكتاب النبي صلى الله عليه وسلم وأمره إلى عوف بن فلان فأجابه وقبل أمره، وراسلوا كل مسلم ثبت على إسلامه، وعسكر المسلمون بواردات واجتمعوا إلى سنان وقضاعة وضرار وعوف فعسكر الكافرون بسميراء واجتمعوا إلى طليحة، واجتمع عوف وسنان وقضاعة على أن دسوا لطليحة مخنف بن السليل فلما دفع إليهم أرسل إليه فأعطاه سيفه فشحذه له ثم قام إليه فطبق به هامته فما حصه1 وخر طليحة مغشيا عليه وأخذوه فقتلوه فلما أفاق طليحة قال: هذا عمل ضرار وعوف فأما سنان وقضاعي فإنهما تابعان لهما في هذا الشأن."كر".
٣٩٥٨٢۔۔۔ (ایضاء) سیف ، بدربن الخلیل ، عثمان بن قطۃ ان کے سلسلہ سند میں نبی اسد کے لوگوں سے روایت ہے ان میں سے کسی کے پاس یہ خبر پہنچی کہ طلحۃ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں نکلا اس نے (مقام) سیمراء پر پڑاؤ ڈالا لوگوں کو اپنے مذہب کی طرف بلایا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف صلح کا پیام بھیجا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ضراربن ازور کو روانہ کیا وہ سنان بن ابی سنان اور قضاعہ پھر نبی ورقاء جو نبی صداء سے تھے ان میں صیداء کی بیٹی اور دوسرے لوگ تھے آپ ان کے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خط اور عوف ابن فلاں کی طرف آپ کا حکم لائے اس نے آپ کا حکم مان لیا اور اسے قبول کرلیا، پھر ان لوگوں نے اسلام پر ثابت قدم مسلمانوں سے خط و کتابت کی اور مسلمانوں نے ورادات میں مسلمان لشکر بنایا اور سنان وقضاعہ ضرار اور عوف کے پاس جمع ہوگئے اور کافروں نے مقام سیمراء میں لشکر سجایا اور طلیحہ کے پاس جمع ہوگئے عوف سنان اور قضاعہ اس پر اتفاق کیا کہ طلحہ کے لیے مخنف بن السلیل کو دھوکے سے بھیجیں چنانچہ جب وہاں کے پاس پہنچے اسے پیام دیا تو اس نے اپنی تلوار اس دیدی انھوں نے اس کے تلوار تیز کی اور پھر اس کی طرف اٹھ کر اس کی کھوپڑی کاٹ دی تو طلیحہ بےہوش ہو کر گرپڑا لوگوں نے انھیں پکڑ کر قتل کردیا جب طلیحہ کو ہوش آیا تو کہنے لگایا یہ ضرار کی کارستانی ہے جب کہ سنان اور قضاعی اس کام میں اس کے پیرو ہیں۔ (رواہ ابن عساکر)