hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39601

.

كنز العمال

39601
Kanz al-Ummal
39588- "مسند عمر" عن قتادة عن أبي الأسود الدؤلي قال: انطلقت أنا وزرعة بن ضمرة مع الأشعري إلى عمر بن الخطاب فلقينا عبد الله بن عمرو فقال: يوشك أن لا يبقى في أرض العجم من العرب إلا قتيل وأسير يحكم في دمه، فقال له زرعة: أيظهر المشركون على أهل الإسلام؟ فقال: ممن أنت؟ فقال: من بني عامر بن صعصعة، فقال: لا تقوم الساعة حتى تدافع مناكب بني عامر بن صعصعة على ذي الخلصة - وثن كان من أوثان الجاهلية، فذكرنا لعمر قول عبد الله بن عمرو، فقال: عبد الله أعلم بما يقول ثلاث مرات، ثم إن عمر خطب يوم الجمعة فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لا تزال طائفة من أمتي على الحق منصورة حتى يأتي أمر الله" فذكرنا لعبد الله بن عمرو قول عمر بن الخطاب، فقال عبد الله بن عمرو: صدق نبي الله صلى الله عليه وسلم، إذا أتى أمر الله كان الذي قلت."ابن راهويه، قال الحافظ ابن حجر: رجاله ثقات لكن فيه انقطاع بين قتادة وأبي الأسود".
٣٩٥٨٨۔۔۔ (مسندعمر) قتادۃ ابوالاسود سے روایت کرتے ہیں فرمایا : میں اور زرعۃ بن ضمرہ اشعری کے ساتھ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس گئے۔ (راستہ میں) ہماری ملاقات عبداللہ بن عمرو سے ہوگئی آپ نے فرمایا : عنقریب عجم کی زمین میں کوئی عربی باقی نہیں رہے گا کوئی مقتول یاقیدی جس کے خون کا فیصلہ کیا جانے لگے تو زرعۃ نے ان سے کہا : کیا مشرکین مسلمانوں پر غلبہ پالیں گے ؟ آپ نے فرمایا : تم کس قبیلہ سے ہو کہا : بنی عامر بن صعصعہ سے فرمایا : جب تک بنی عامر بن صعصعہ کے کندھے ذی الخلصۃ پر ایک بت جو جاہلیت کا کوئی بت تھا۔ آپس ٹکرائیں تو ہم ملاقات کے وقت حضرت عمر (رض) سے عبداللہ بن عمرو کا قول ذکر کیا آپ نے تین بار فرمایا : عبداللہ جو کہتے ہیں اسے زیادہ جانتے ہیں پھر حضرت عمر (رض) نے جمعہ کا خطبہ دیا فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ میری امت کا ایک ٹکڑا ہمیشہ حق پر کار بند رہے گا ان کی مدد کی جائے گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم (قیامت) آجائے پھر ہم نے عبداللہ بن عمرو سے حضرت عمر (رض) کی بات نقل کی تو عبداللہ بن عمرو نے فرمایا : اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا : جب اللہ تعالیٰ کا حکم آئے اور وہ بھی ہوجائے گا جو میں نے کہا ہے۔ (ابن راھویہ قال الحافظ ابن حجر رجالہ ثقات لکن فیہ انقطاع میں قتادۃ وابی الاسود)