hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39603

.

كنز العمال

39603
Kanz al-Ummal
39590- عن علي قال: صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم صلاة الصبح فلما قضى صلاته ناداه رجل: متى الساعة؟ فزبره رسول الله صلى الله عليه وسلم وانتهره وقال له: "اسكت، حتى إذا أسفر رفع طرفه إلى السماء فقال: تبارك رافعها ومدبرها! ثم رمى ببصره إلى الأرض فقال: تبارك داحيها وخالقها! ثم قال: أين السائل عن الساعة؟ فجثى الرجل على ركبتيه فقال: أنا بأبي وأمي سألتك، قال: ذلك عند حيف الأئمة وتصديق بالنجوم وتكذيب بالقدر، وحين تتخذ الأمانة مغنما والصدقة مغرما والفاحشة زنا حرة، فعند ذلك هلاك قومك." البزار، وسنده حسن".
٣٩٥٩٠۔۔۔ حضرت علی (رض) سے روایت ہے کہ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو ایک شخص نے آپ کو آواز دے کر کہا : قامت کب ہے ؟ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ڈانٹا دھمکایا اور اس سے فرمایا : خاموش رہو ! یہاں تک کہ جب پوپھوٹی تو آپ نے آسمان کی طرف نگاہ دوڑائی تو فرمایا : وہ ذات پاک ہے جس نے اسے بلند کیا اور اسے بنانے والا ہے پھر زمین کی طرف نگاہ لگائی تو فرمایا : وہ ذات پاک ہے جو اسے پھیلانے والا اور پیدا کرنے والا ہے اس کی بعد فرمایا : سائل کہ ان جو قیامت کے بارے میں پوچھ رہا تھا تو وہ شخص اپنے گھٹنوں پر بیٹھ گیا اور کہنے لگا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں میں نے آپ سے پوچھا تھا آپ نے فرمایا :( یہ حادثہ عظیمہ) اس وقت ہوگا جب حکمرانوں کا خوف ستاروں کی تصدیق اور تقدیر کی تکذیب ہونے لگے اور جب امانت کو غنیمت صدقہ کو ٹیکس اور آزاد عورت سے زنا کرنا کھلا گناہ ہے اس وقت تیری قوم کی ہلاکت ہے۔ (البزار وسندہ حسن)