39697- عن أبي ظبيان قال: ذكرنا الدجال فسألنا عليا متى خروجه؟ قال: لا يخفى على مؤمن، عينه اليمنى مطموسة، مكتوب بين عينيه "كافر" يتهجأها لنا علي، قلنا: ومتى يكون ذلك؟ قال: حين يفخر الجار على جاره، ويأكل الشديد الضعيف، وتقطع الأرحام، ويختلفون اختلاف أصابعي هؤلاء وشبكها ورفعها هكذا فقال له رجل من القوم: كيف تأمر عند ذلك يا أمير المؤمنين؟ قال: لا أبا لك إنك لن تدرك ذلك! فطابت أنفسنا."ش".
٣٩٦٩٧۔۔۔ ابوظبیان سے روایت ہے فرمایا : ہم نے دجال کا ذکر کیا حضرت علی (رض) سے پوچھا : اس کی آمد کب ہوگی ؟ فرمایا : کسی مومن سے مخفی نہیں ہوگی اس کی داہنی آنکھ سپاٹ اس کی پیشانی پر کافر لکھا حضرت علی نے ہمارے سامنے اس کے ہجے کہے ہم نے عرض کیا : ایسا کب ہوگا ؟ فرمایا : جب پڑوسی پر فخر کرنے لگے سخت کمزور کو کھانے لگے : ناتے رشتے ختم کئے جانے لگیں اور لوگ آپ میں میری ان انگلیوں کی طرح اختلاف کرنے لگیں آپ اپنی انگلیاں کھولیں اور بند کیں۔ تو ایک شخص آپ سے عرض کرنے لگا امیر المومنین ! اس وقت کے متعلق آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں ؟ فرمایا : تیرا باپانہ رہے تو اس زمانہ کو ہرگز نہیں پائے گا تو ہمارے دل (اس بات سے) خوش ہوگئے۔ (ابن ابی شیبہ)