hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39712

.

كنز العمال

39712
Kanz al-Ummal
39699- عن رجل من الأنصار: "أنذرتكم المسيح أنذرتكم المسيح الدجال! إنه لم يكن نبي قبل إلا قد أنذر أمته، وإنه فيكم جعد آدم ممسوح العين اليسرى، معه جنة ونار، وجبل من خبز ونهر من ماء، تمطر السماء ولا ينبت الشجر، يسلط على نفس مؤمنة فيميتها ثم يحييها، يكون في الأرض أربعين صباحا، لا يبقى منهل إلا أتاه، لا يدخل المساجد الأربعة: مكة والمدينة وبيت المقدس والطور، فما شبه عليكم من شأنه فاعلموا أن الله ليس بأعور." البغوي - عن رجل من الأنصار".
٣٩٦٩٩۔۔۔ ایک انصاری سے روایت ہے : میں نے تمہیں خیر سے محروم دجال سے ڈرادیا ہر نبی نے اپنی امت کو اس سے ڈرایا وہ تمہارے درمیان گھنگریالے بالوں والا گندمی رنگ بائیں آنکھ پر گویا ہاتھ پھیرا ہوا ہے اس حالت میں آئے گا اس کے ساتھ جنت وجہنم ہوگا اور روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہوگی مینہ برسے گا لیکن اگے گا کچھ نہیں ایک مسلمان پر مسلط ہوگا اسے مار کر زندہ کرے گا زمین میں چالیس دن رہے گا چار مسجدوں میں داخل نہ ہوسکے گا باقی ہرگھاٹ پر اترے گا : مکہ مدینہ بیت المقدس اور طور اگر اس کی کوئی بات م ہیں گڑ بڑ لگے تو یاد رکھنا تمہارا رب کانا نہیں۔ (البغوی عن رجل بن الانصار)