39703- عن عبد الله بن عمرو قال: "تجيشون الروم فيخرجون أهل الشام من منازلهم فيستغيثون بكم فتغيثونهم، فلا يتخلف عنهم مؤمن فيقتتلون فيكون بينكم قتل كثير، ثم تهزمونهم فينتهون إلى أسطوانة، إني لأعلم مكانها عليهم، عندها الدنانير فيكتالونها بالتراس، فيلقاهم الصريخ إن الدجال يحوش ذراريكم، فيلقون ما في أيديهم ثم يأتون." كر".
٣٩٧٠٣۔۔۔ عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے فرمایا : تم رومیوں کے مقابلہ لشکر کشی کروگے اہل شام اپنے گھروں سے نکل کر تم سے مدد طلب کریں گے تم ان کی مدد کروگے کوئی مومن ان سے پیچھے نہیں رہے گا پھر وہ جنگ کریں گے تمہارے درمیان بہت سے لوگ قتل ہوں گے پھر تم انھیں شکست دوگے تو وہ اسطوانہ تک پہنچ جائیں گے مجھے ان کی جگہ معلوم ہے اس کے پاس دنانیرہوں گے لوگ ڈھالوں سے انھیں ناپیں گے پھر ایک افواہ پھیلے گی دجال تمہارے بچوں کو ڈرا رہا ہے تو وہ سب کچھ پھینک ادھر چل دیں گے۔ (رواہ ابن عساکر)