hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39776

.

كنز العمال

39776
Kanz al-Ummal
39763- "مسند أنس" عن ابن شهاب أنه سمع أنس بن مالك يقول في الكوثر: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "هو نهر أعطانيه ربي أشد بياضا من اللبن، وأحلى من العسل، فيها طيور أعناقها كأعناق الجزر؛ فقال عمر بن الخطاب: إنها يا رسول الله لناعمة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أكلها أنعم منها." ق في البعث".
٣٩٧٦٣۔۔۔ (مسند انس) ابن شہاب سے روایت ہے کہ انھوں نے انس بن مالک (رض) کو حوض کوثر کے بارے میں فرماتے سنا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ ایسی نہر ہے جو میرے رب نے مجھے عطا کی ہے اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید شہد سے زیادہ میٹھا ہے اس میں رہنے والے پر ندوں کی گردنیں اونٹوں کی طرح ہیں تو حضرت عمر بن خطاب (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وہ تو بڑے لذیذ ہوں گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان کا کھانا ان سے بڑھ کر لذیذ ہے۔ (بیھقی فی البعث)