39764- عن أبان عن أنس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لما عرج بي إلى السماء أتيت على نهر في السماء السابعة عجاج يطرد أقوم من السهم وإذا حافتاه قباب در مجوف، فقلت: ما هذا يا جبريل؟ قال: هذا الكوثر الذي أعطاك ربك، فذقته فإذا هو أحلى من العسل وأشد بياضا من اللبن، فضربت بيدي إلى حمأته فإذا حمأته مسكة ذفرى، وضربت بيدي إلى رضراضه فإذا در." ابن النجار".
٣٩٧٦٤۔۔۔ ابان حضرت انس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب مجھے آسمان کی معراج ہوئی تو ساتویں آسمان پر میں نے ایک نہر دیکھی جو بڑے موجدار تھی لوگوں کو اس سے ہٹایا جارہا تھا اس کی کناروں پر خول دار موتیوں کے خیمے ہیں میں نے کہا : جبرائیل یہ کیا ہے انھوں نے کہا : یہ وہ کوثر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا کی ہے میں نے اس کا پانی چکھا تو وہ شہد سے بڑھ کر شیریں اور دودھ سے زیادہ سفید تھا پھر میں نے اس کی مٹی میں ہاتھ مارا تو وہ خوشبودار مشک تھی اس کی کنکریوں کو ہاتھ لگایا کو ہاتھ میں مارا تو وہ خوشبودار مشک تھی اس کی کنکریوں کو ہاتھ لگایا تو وہ موتی تھے۔ (رواہ ابن النجار)