39831- "يا أيها الناس! إنما أنا بشر مثلكم، ولعله أن يكون قد قرب مني خفوف 2 من بين أظهركم، فمن كنت أصبت من عرضه أو من شعره أو من بشره أو من ماله شيئا، هذا عرض محمد وشعره وبشره وماله فليقم فليقتص! ولا يقولن أحد منكم: إني أتخوف من محمد العداوة والشحناء؛ ألا! وإنهما ليستا من طبيعتي وليستا من خلقي"."ع وابن عساكر - عن الفضل ابن عباس".
٣٩٨٣١۔۔۔ لوگو ! میں تمہاری طرح ایک انسان ہوں، ہوسکتا ہے تم سے میرے جدا ہوجانے کا وقت نزدیک ہوجائے (یعنی میری وفات قریب ہے) اور میں نے تم میں سے کسی کی ہتک کی، یا اس کی کھال بال کو کوئی اذیت پہنچائی ہو یا اس کا مالیا ہو۔ تو اب یہ محمد کی عزت کھال بال اور اس کا مال ہے تو جس کا کوئی حق ہو تو وہ اٹھے اور آکر اپنا بدلہ لے لے۔ اور تم میں سے ہرگز کوئی یہ نہ کہے ! میں محمد سے دشمنی اور سختی کی وجہ سے ڈرتاہوں، سن رکھو ! یہ دونوں چیزیں نہ میری طبیعت ہیں اور نہ میرے اخلاق ہیں۔ ابویعلی، ابن عساکرعن الفضل ابن عباس