hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 39845

.

كنز العمال

39845
Kanz al-Ummal
39832- "إنا قد دنا مني خفوف من بين أظهركم، وإنا أنا بشر، فأيما رجل كنت أصبت من عرضه شيئا فهذا عرضي فليقتص، وأيما رجل كنت أصبت من بشره شيئا فهذا بشري فليقتص، وأيما رجل كنت أصبت من ماله شيئا فهذا مالي فليأخذ وأعلموا أن أولادكم بي رجل كان له من ذلك شيء فأخذه أو حللني فلقيت ربي وأنا محلل لي، ولا يقولن رجل: إني أخاف العداوة والشحناء من رسول الله صلى الله عليه وسلم فإنهما ليستا من طبيعتي ولا من خلقي، ومن غلبته نفس على شيء فليستعن بي حتى أدعو له". "ابن سعد، طب - عن الفضل بن عباس".
٣٩٨٣٢۔۔۔ تم میں سے میرا سفر آخرت قریب آگیا ہے اور میں تم جیسا ایک انسان ہوں سو میں نے جس کی بےعزتی کی ہو تو یہ میری عزت ہے وہ اپنا بدلہ لے لے، اور جس کی کھال کو میں نے کوئی تکلیف دی ہو تو یہ مری کھال ہے وہ اپنا بدلہ لے لے۔ اور میں نے جس کا مال لیا ہو تو یہ مرامال ہے وہ اپنا مال وصول کرے۔ آگاہ ہو تم میں سے میرے سب سے زیادہ نزدیک وہ شخص ہوگا جس کا کوئی حق ہو اور وصول کرلے یا مجھے وہ حق بخشش دے۔ اور میں اپنے رب سے ایسی حالت میں ملاقات کروں کہ وہ حق اپنے لیے جائز کراچکا ہوں، ہرگز کوئی شخص یہ نہ کہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دشمنی اور سختی سے ڈرتا ہوں یہ دونوں نہ مری طبیعت ہیں اور نہ میرے اخلاق جس کا نفس کسی چیز کے بارے میں اس پر غالب آجائے تو وہ مجھ سے مدد چاہے تاکہ میں اس کے لیے دعا کردوں۔ ابن سعد۔ طبرانی عن الفضل بن عباس