4030 - عن علي قال "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "عليكم بتعليم القرآن وكثرة تلاوته، تنالون به الدرجات العلى، وكثرة عجائبه في الجنة" ثم قال علي: وفينا في الرحم آية لا يحفظ مودتنا إلا كل مؤمن، ثم قرأ {قُلْ لا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى} قال: كان أبو رسول الله صلى الله عليه وسلم من بني هاشم، وأمه من بني زهرة، وأم أبيه من بني مخزوم، فقال "احفظوني في قرابتي". "ابن مردويه كر".
4030: حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم پر قرآن کی تعلیم اور کثرت کے ساتھ اس کی تلاوت لازم ہے۔ تم اس کے طفیل تم جنت میں بلند درجات اور کثیر عجائبات حاصل کرلوگے ۔ پھر حضرت علی (رض) نے فرمایا ہمارے درمیان رحم سے متعلق ایک آیت ہے، جس کی بناء پر ہر مومن ہماری محبت رکھتا ہے۔ پھر حضرت علی (رض) نے یہ آیت پڑھی : قال لا اسالکم علیہ اجرا الا المودۃ فی القربی۔
(اے پیغمبر ! ) کہہ دیجیے میں تم سے اس پر کسی کا سوال نہیں کرتا سوائے رشتہ داری میں محبت کا۔ پھر حضرت علی (رض) نے فرمایا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے والد بنو ہاشم سے تھے، آپ کی والدہ بنی زہرہ سے تھیں اور آپ کی دادی بنی مخزوم سے تھیں پس میری رشتہ داری میں میرا خیال رکھو۔ (ابن مردویہ، ابن عساکر)