hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40432

.

كنز العمال

40432
Kanz al-Ummal
40419- "من مسند حسين بن عوف الخثعمي" إن حمل بن مالك بن النابغة كانت تحته ضرتان مليكة وأم عفيف، فرمت إحداهما صاحبتها بحجر فأصابت قبلها فألقت جنينها ميتا وماتت، فرفع ذلك إلى النبي صلى الله عليه وسلم فجعل ديتها على قوم القاتلة وجعل في جنينها غرة عبدا أو أمة أو عشرين من الإبل أو مائة شاة، فقال وليها: والله يا نبي الله! ما أكل، ولا شرب ولا صاح فاستهل، فمثل ذلك يطل؛ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "لسنا من أساجيع الجاهلية في شيء"."طب، عن أبي المليح بن أسامة".
٤٠٤١٩۔۔۔ مسند حسین بن عوف الختعمی کہ، حمل بن مالک بن نابغہ کے زیرنکاح دوسوکنیں ملیلۃ اور ام عفیف تھیں تو ان میں سے ایک نے اپنی سوکن کو پتھر ماراجو اس کی شرم گاہ پر لگاجس سے اس کے پیٹ کا بچہ مردہ ہو کر گرپڑا اور وہ خود بھی مرگئی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے مقدمہ پیش کیا گیا، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت کی دیت قتل کرنے والی عورت کی قوم پر عائد کی اور اس کے پیٹ کے بچہ میں غلام یا لونڈی یابیس اونٹ یاسوبکریاں مقرر کیں تو اس کا ولی کہنے لگا : یا نبی اللہ ! جس نے نہ کھایانہ پیانہ چیخا چلایا اس جیسے کا خون رائیگاں ہے۔ تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہمیں جاہلیت کے اشعار کی کوئی ضرورت نہیں۔ طبرانی عن ابی الملیح بن اسامۃ