40420- "مسند حمل بن مالك بن النابغة" عن ابن عباس قال: قام عمر على المنبر فقال: أذكر الله امرأ سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم قضى في الجنين! فقام حمل بن مالك بن النابغة الهذلي فقال: يا أمير المؤمنين! كنت بين ضرتين فضربت إحداهما الأخرى بعود فقتلتها وقتلت ما في بطنها، فقضى النبي صلى الله عليه وسلم في الجنين بغرة عبد أو أمة، فقال عمر: الله أكبر! لو لم أسمع بهذا قضينا بغيره."عب، طب وأبو نعيم".
٤٠٤٢٠۔۔۔ مسندحمل بن مالک بن نابغہ حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے فرمایا : کہ حضرت عمر (رض) منبرپرکھڑے ہوئے اور فرمایا : میں اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی یاددلاتاہوں جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فیصلہ پیٹ کے بچہ کے بارے میں سنا تھا تو حمل بن مالک بن نابغہ الھذلی اٹھے اور کیا امیرالمومنین امیری دوبیویاں آپس میں سوکنیں تھیں، تو ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی ماری جس نے تنیجہ میں وہ اور اس کے پیٹ کا بچہ دونوں مرگئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بچہ کے بارے میں غلام یا لونڈی (کی قیمت) کا فیصلہ فرمایا، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اللہ اکبر ! اگر میں یہ بات نہ سنتا توا س کے خلاف فیصلہ کردیتا۔ عبدالرزاق، طبرانی، و ابونعیم