hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 40434

.

كنز العمال

40434
Kanz al-Ummal
40421- عن أبي هريرة قال: اقتتلت امرأتان من هذيل فرمت إحداهما الأخرى بحجر فأصابت بطنها فقتلتها فأسقطت جنينا، فقضى رسول الله صلى الله عليه وسلم بعقلها على عاقلة القاتلة، وفي جنينها غرة عبد أو أمة، فقال قائل: كيف نعقل من لا أكل، ولا شرب ولا نطق ولا استهل، فمثل ذلك يطل؛ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "هذا من إخوان الكهان"."عب".
٤٠٤٢١۔۔۔ ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے فرمایا : مذیل کی دو عورتیں آپس میں لڑپریں تو ایک نے دوسری کو پتھر ماراجو اس نے پیٹ پر لگاجس سے وہ قتل ہوگئی اور اس کے پیٹ کا بچہ گرگیا، تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس مقتول عورت کی دیت قتل کرنے والی کی عاقلہ (باپ کے رشتہ داروں) پر عائد کی اور اس کے بچہ کے بارے میں ایک غلام یا لونڈی (کی قیمت) کا فیصلہ فرمایا، تو ایک شخص بولا : ہم اس کے دیت کیسے دیں، جس نے کھایانہ پیانہ چیخانہ چلایا اس جیساتو رائیگاں ہوتا ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ شخص کاہنوں کا بھائی ہے رواہ عبدالرزاق